کراچی سستے گھروں کی ہاؤسنگ سکیم کے لیے قرضے کی گارنٹی کے لیے معاہدے پر دستخط ہو گئے
معاہدے میں 6 بینکوں نے شرکت کی۔چھ بینکوں نے پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کم آمدن والی ہاؤسنگ فنانس میں رسک کو
کور کرنے کے لیے مسٹر کریڈٹ گارنٹی کے معاہدے پر دستخط کئے۔ تقریب سے خطاب میں ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا
کہ سستے گھروں کی سکیم کے لیے وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک مل کر کام کر رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے کم قیمت گھروں کے لیے قوانین کو نرم کیا ہے
اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے سستے گھروں کے لئے بینکوں کو قرض کی فراہمی کے اہداف دیئے ہیں
جو بینک سستے گھروں کی سکیم کے اہداف پورے نہیں کریں گے، ان کو جرمانے کا سامنا ہوگا -پاکستان مورگیج ری فنانس کمپنی کے سی ای او مدثر حسن خان کا کہنا تھا کہ سستی ہاؤسنگ سکیم کو تیزی سے آگے بڑھانا ہے
پاکستان میں مورگیج فنانس کا قیام دو سال پہلے عمل میں آیا تھا۔ جس کا مقصد بینکنگ سیکٹر میں طویل المدتی فنڈنگ میں رکاوٹوں کو دور کرنے اور مناسب قرض کو یقینی بنانا ہے- اس سے کم آمدنی والے طبقے کو سستی مورگیج سہولیات مل سکیں گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.