امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی واپس لے لی گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ کی ہیں , جن میں انہیں ایک ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے, دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔
7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے; بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا, لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا , لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی کوئی شخص ہلاک یا زخمی ہوا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.