خاتون کے دانت میں معمولی درد دماغ کے خطرناک انفیکشن کا باعث بن گئی، تفصیلات جان کر آپ بھی کبھی دانت کے درد کو معمولی نہ لیں..........
برطانیہ میں ایک خاتون کو دانت میں درد رہنے لگا اور وہ عام لوگوں کی طرح اسے نظرانداز کرتی رہی, جس کا نتیجہ ایسا بھیانک نکلا کہ سن کر کوئی بھی دانت کے درد کو ہلکا نہ لے گا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس خاتون کا نام رابیکا ڈیلٹن ہے , جو 4بچوں کی ماں ہے۔ اس کے دانت کا بظاہر معمولی درد دماغ کی خطرناک انفیکشن میں بدل گیا , اور وہ دو بار موت کے منہ میں جاتے بال بال بچی
رپورٹ کے مطابق یہ انفیکشن اس قدر خطرناک تھی کہ اس کے دماغ کے ساتھ ساتھ دل اور جگر بھی اس سے شدید متاثر ہوئے اور 5ماہ تک وہ ہسپتال میں زیرعلاج رہی۔ رابیکا کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ , رابیکا کے دانت کے درد کا سبب بننے والے بیکٹیریا دماغ میں انفیکشن کا بھی سبب بن گئے، جس سے اس کی حالت خراب ہو گئی۔ رابیکا کا کہنا تھا کہ ”ہسپتال میں گزارے 5 ماہ میری زندگی کا تاریک ترین وقت ہیں ۔ اس دوران دو بار میری حالت اتنی بگڑی کہ مجھے اپنی موت کا یقین; ہو گیا ۔ میں خوش قسمت ہوں کہ آج زندہ ہوں اور دوسروں کو نصیحت کرتی ہوں کہ وہ دانت کے درد کو کبھی معمولی مت سمجھیں اور, اس کا بروقت علاج کروائیں۔“
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.