وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ, یہ تو طے ہے کہ صحافی مطیع اللہ جان کو اغوا کیا گیا ،وفاقی کابینہ نے ٹی وی لائسنس فیس میں اضافے کا معاملہ موخر کردیا۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے بعد خبر ملی، وزیر داخلہ کو فون کیا۔ یہ طے ھے کہ مطیع اللہ جان کو اغوا کیا گیا۔ حکومت کا فرض ھے کہ انکو ریکور کیا جائے۔ حکومت ا پنا فرض پورا کرے گی۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ آٹا کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں سے دریافت کیا اور آٹے کی قیمتوں میں توازان رکھنے کی ہدایت کی۔شبلی فراز نے بتایا کہ گندم کی فراہمی بروقت اور اس کی ترسیل میں کوئی رکاوٹیں نہ ہو، طلب اور رسد میں فرق کو ختم کرنے کے لیے نجی اور حکومت ادارے درآمد کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ; گندم ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کے لیے 4 لاکھ ٹن گندم کے آرڈر بھی ہوچکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں حکومت سندھ سے درخواست کہ وہ فی ٹن ایکسائز ڈیوٹی کی چھوٹ دے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ , پاکستان اسٹیل سمیت دیگر ادارے عظمت کے نشان ہیں، ماضی کی حکومتیں ان اداروں کو بہتر کرنے کی بجائے تباہی کی طرف لے گئے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.