
شہر میں موسم کی تبدیلی کےساتھ ہی اسہال تیزی سے پھیلنے لگا ہے, اور سرکاری ہسپتالوں میں ڈائیریا کے ایک ہزار مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ڈائیریا کے مریضوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور اب تک ڈائیریا کے مرض میں مبتلا 600 بچے مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے ہیں۔ انچارج چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر ناصر راناکے مطابق صرف چلڈرن ہسپتال کی; ایمرجنسی میں ڈائیریا میں مبتلا 400 بچے لائے گئے ہیں۔ ڈاکٹر ناصر رانا کا کہنا ہے کہ ڈائیریا سے بچنے کے لیے بچوں کی صفائی کاخاص خیال رکھیں، پینے کے لیے ابلا ہوا پانی استعمال کریں اور روزانہ تازہ کھانا کھائیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ, اگر کسی کا پیٹ خراب ہے تو فوری طور پر او آر ایس ; کا استعمال کریں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.