’یہ میرا گھر ہے‘ آدمی کے فریزر میں پولیس والوں کو 2 لاشیں ملیں تو آگے سے اُن سے ایسی بات کہہ دی کہ حیران پریشان رہ گئے.............
برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک شخص کے گھر سے پولیس آفیسرز کو دو خواتین کی لاشیں مل گئیں جو فریزر میں رکھی گئی تھیں ۔ جب پولیس نے گھر کے مالک سے تفتیش کی تو اس نے ایسا جواب دیا کہ سن کر پولیس والے بھی ہکا بکا رہ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ سال کا ہے , جو اب ملزم کو عدالت میں پیش کیے جانے کے ; بعد منظرعام پر آیا ہے۔ گزشتہ سال پولیس نے 35سالہ ملزم زاہد یونس کے گھر پر چھاپہ ماراتھا . جہاں انہیں فریزر سے34سالہ ہینریٹ سزوکس اور 38سالہ میریکن مصطفی نامی خواتین کی لاشیں مل گئیں۔
رپورٹ کے مطابق پراسیکیوٹرز کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ جب پولیس آفیسرز نے ملزم زاہد یونس سے تفتیش کی اورپوچھا کہ یہ لاشیں کہاں سے آئیں تو اس نے جواب دیا کہ ”یہ میرا گھر ہے , اور یہ میرا مسئلہ ہے۔“پراسیکیوٹرز کے مطابق ہنگری نژاد ہینریٹ سزوکس نامی خاتون کو آخری بار 2016ءکے / موسم گرما میں دیکھا گیا تھا، اس کے بعد وہ غائب ہو گئی ۔ اس کا زاہد یونس کے ساتھ تعلق تھا اور وہ اس کے گھر جاتی رہتی تھی۔ اس کے بعد میریکن مصطفی کا ملزم کے ساتھ تعلق قائم ہوا اور وہ بھی اس کے مشرقی لندن کے علاقے ; کیننگ ٹاﺅن میں واقع گھر میں جاتی رہی۔
میریکن مصطفی کو آخری بار مئی 2018ءمیں دیکھا گیا تھا، جس کے بعد وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی۔دونوں کی لاشوں کے پوسٹ مارٹم میں معلوم ہوا ہے کہ , انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ان کے جسم کی بیشتر ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں ۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کے خلاف ساﺅتھ وارک ; کراﺅن کورٹ میں چارج شیٹ پیش کر دی گئی ہے اور دونوں خواتین کے قتل کے الزام میں مقدمے کی کارروائی جاری ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.