Skip to main content

”وزیراعظم نے اگر ان تین چوروں اور ڈکیتوں کو قانون کے حوالے نہ کیا تو ہمیں رسوائی ملے گی“.............

”وزیراعظم نے اگر ان تین چوروں اور ڈکیتوں کو قانون کے حوالے نہ کیا تو ہمیں رسوائی ملے گی“

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اگر شوگر، آٹا اور پیٹرول مافیا اور چوروں کو قانون کے حوالے نہ کیا تو ہمیں مزید رسوائی ملے گی، نیب ہمارے دو، تین بندوں  کو پکڑے تو فضاءبہتر ہو جائے گی، نیب قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی، اپوزیشن کی تحریک ناکام ہو جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے   شیخ رشید نے کہا کہ نیب کا ٹارزن ہماری طرف بھی مڑے گا   اور ایک دو آدمی لے گا  , کیونکہ یہ فضاءبن رہی ہے کہ ,  اپوزیشن کیخلاف تو مقدمات ہیں , مگر حکومت میں موجود افراد کیخلاف نہیں، لیکن اس حکومت کا کوئی سکینڈل نہیں، البتہ ایسے  لوگ جو پہلے کرپشن کرتے رہے,  اور اب حکومت میں ہیں  ،  تو سوچ بچار کرنے والے ان کیخلاف بھی سوچ بچار کر رہے ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ , میری دو سال کی کابینہ میں آٹے، پیٹرول اور چینی کا معاملہ ہے، اس پر عمران خان نے فیصلہ کرنا ہے، یہ قوم کی ڈیمانڈ ہے , اور اگر فیصلہ نہ کیا گیا تو ہمیں ناصرف جگ ہنسائی ملے گی;  بلکہ ہماری پوزیشن جو پہلے ہی مہنگائی کے ہاتھوں اثرانداز ہو رہی ہے، ہمیں اور رسوائی بھی ملے گی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ; نیب قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی، عمران خان کی کوئی سوچ نہیں کہ نیب کے قانون میں ترمیم ہو بلکہ اس کا بس چلے تو وہ مزید سخت کر دے، نیب کی کارکردگی پر سپریم کورٹ سے لے کر دوسرے تمام لوگ اعتراضات کر رہے ہیں لیکن ., جتنا اس کا خوف اپوزیشن میں ہے، جو ضمانتوں پر ہیں لیکن کہتے ہیں کہ ہم,  دیکھ لیں گے، پہلے یہ کیا کر سکی ہے، جب ہمارے دو تین آدمی بھی اٹھا لئے جائیں گے تو بہتری کی فضاءہو گی۔
شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی یہ صورتحال ہے کہ , میں شہباز شریف کو اس تحریک کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے حصہ بنتے ہوئے نہیں دیکھ رہا , اور بلاول کو بھی سمجھ آ جائے گی، فضل الرحمان ایک دفعہ پھر کوشش کر رہے ہیں,  لیکن ان کی تحریک ناکام ہو گی اور عمران خان کامیابی سے باہر نکلے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔