
کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) نے مجوزہ دورہ انگلینڈ کیلئے ابتدائی 26 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ, حتمی سکواڈ کا اعلان دورے کے حتمی فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو انگلینڈمیں تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلنا ہیں, جبکہ سیریز کا حتمی فیصلہ دونوں ; بورڈز حکومتی مشاورت سے کریں گے۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ , حتمی اسکواڈ کا اعلان دورے کے حتمی فیصلے; کے بعد کیا جائے گا
میڈیا رپورٹس کے مطابق 26; رکنی سکواڈ میں سین ایبٹ، ایشٹن اگر، ایلکس کیری، پیٹ کومنز، ایرون فنچ، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، نتھن لیون، مچل مارش، گلین میکس ویل ، بین میکڈرموٹ، ریلی میریدیتھ، مائیکل نیسر، جوش فلپ، ڈینیل سیمز، ڈی آرکی شورٹ، کین رچرڈسن، سٹیو سمتھ، مچل سٹارک، مارکوس سٹوئنس ، اینڈریو ٹائی، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.