Skip to main content

”ہیکرز نے اکاﺅنٹ ضرور ہیک کئے مگر وہ کسی اکاﺅنٹ کا۔۔۔“ دنیا کی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہونے پر کمپنی نے حیران کن موقف دیدیا ......

”ہیکرز نے اکاﺅنٹ ضرور ہیک کئے مگر وہ کسی اکاﺅنٹ کا۔۔۔“ دنیا کی نامور شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس ہیک ہونے پر کمپنی نے حیران کن موقف دیدیا

سماجی رابطے اور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے ویری فائیڈ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ,  ہیکرز نے 130 معروف شخصیات کے اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی  مگر وہ پاس ورڈ چرانے میں ناکام رہے۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بٹ کوائن سکینڈل سامنے آیا تھا اور اسی دوران بل گیٹس، سابق امریکی صدر باراک اوباما سمیت مختلف / شخصیات کے ٹوئٹر اکاؤنٹس بھی ہیک ہوگئے تھے۔ ٹوئٹر نے اس معاملے پر کوئی وضاحت پیش نہیں کی تھی اور مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی;  البتہ اب سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ نے تصدیق کی کہ رواں ہفتے ہونے والے سائبر حملے میں ہیکرز نے 130 اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا۔
ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ,   ہیکرز نے معروف شخصیات کے اکاؤنٹس تک رسائی ضرور حاصل کی مگر وہ کسی کا پاس ورڈ حاصل نہیں کر سکے۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ , ہیکرز نے   اکاؤنٹس کا کنٹرول حاصل کیا اور ٹوئٹس بھی کیں , لیکن اب متاثرہ اکاؤنٹس کو دوبارہ بحال کردیا گیا اور ڈیٹا ڈاؤن لوڈنگ کو بلاک کر دیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کے مطابق ہیکنگ کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں , اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ے کہ ہیکرز نے ان اکاؤنٹس سے ڈیٹا چرایا بھی ہے یا نہیں کیونکہ ہیکرز اب خاموش ہیں اور انہوں نے کوئی بھی ایسی چیز انٹرنیٹ پر شیئر نہیں کی۔  کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اس بات کا امکان ہے کہ,  وہ صارفین جنہوں نے گزشتہ  ایک ماہ کے دوران اپنے پاس ورڈ تبدیل کئے ان کے اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا گیا ہو۔
واضح رہے کہ رواں ہفتے دنیا کی معروف شخصیات کے ویری فائیڈ ٹویٹر اکاؤنٹس ایک ساتھ ہیک ہوئے تھے، ہیکرز نے دنیا کی مشہور ; ترین شخصیات، سیاست دانوں اور کاروباری حضرات کو نشانہ بنایا تھا۔ ہیکرز نے  امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن، سابق امریکی صدر اوباما، مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور ٹیسلا کے سربراہ ایلن مسک سمیت بہت سے اکاؤنٹس ہیک کئے تھے,  اور متاثرہ شخصیات کے اکاؤنٹس سے ٹوئٹ کر کے لوگوں سے بٹ کوائن حاصل کرنے کی کوشش کی اور لالچ دیا تھا کہ,  اگر وہ انہیں بٹ کوائن فراہم کریں گے تو اس کے بدلے میں انہیں کئی گنا زیادہ رقم دی جائے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں، برہنہ کرکے نوجوان پر تشدد، سوشل میڈیا پر ہنگامہ ....

پشاور  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  خیبرپختونخوا پولیس بھی تمام حدود پار کرگئیں۔پشاور میں پولیس اہلکاروں نے تھانے,  میں  برہنہ کرکے عامر تہکال نامی نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میٰں پولیس نے نوجوان کو برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناڈالا۔ سوشل میڈٰیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پولیس اہلکار اس نوجوان کو برہنہ کرکے   گھسیٹتے ہوئے لے جارہے ہیں ۔  بتایا جاتا ہے کہ اس نوجوا ن   نے پولیس اہلکاروں سے نازیبا گفتگو کی تھی.  جس پر اسے برہنہ کرکے تذلیل کا نشانہ;  بنایا گیا 𝐻𝒶𝓂𝓏𝒶 𝒦𝒽𝒶𝓃 @HamxaTweets Suspension Is Not @ KP_Police1 Take Serious Action We Will Not Accept This SHOWBAAZI # JusticeForAmir 2 10:33 AM - 24 جون، 2020 Twitter Ads info and privacy واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے انتہائی برہمی کااظہارکیا ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد نے مطالبہ کیا ہے ;, کہ واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کو سخت سزا دی جائے۔ Reham Khan ✔ @RehamKhan...

اسٹیٹ بینک نے روزگاراسکیم میں تین ماہ کی توسیع کردی

اسٹیٹ بینک نے ملازمین کی مدد کے لیے روزگار اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اس کا دائرہ کار بڑھا دیا۔ کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد اسیٹٹ بینک نے کاروباری اداروں اور گھرانوں کو معاشی امداد فراہم کرنے اور معاشی اثرات کا مقابلہ کرنے کی خاطر روزگار اور سرمایہ کاری کی معاونت کے لیے کئی ری فنانس اسکیمیں متعارف کرائیں۔ روزگار اسکیم کے تحت کاروباری اداروں کو اجرتوں اور تنخواہوں کے اخراجات کے لیے رعایتی قرضے فراہم کیے جاتے ہیں بشرطیکہ وہ قرضے کی مدت کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہ کرنے کا وعدہ کریں۔ اسٹیٹ بینک نے اس اسکیم میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے اور اب یہ ستمبر 2020ء تک کے لیے ہوگی۔ اب کاروباری ادارے اجرتوں اور تنخواہوں کے لیے زیادہ سے زیادہ چھ ماہ کی مدت کے لیے، جو اپریل 2020ء سے ستمبر 2020ء تک ہوگی، فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔ عملاً اس کا مطلب یہ ہے کہ کاروباری ادارے نہ صرف جولائی سے ستمبر 2020ء تک تین ماہ کی مدت کے لیے اجرتوں اور تنخواہوں کی فنڈنگ کی خاطر قرضے لے سکیں گے بلکہ اپریل تا جون 2020ء کے دوران ادا کی گئی اجرتوں اور تنخواہوں کی رقم واپس بھی لے سکیں...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔