Skip to main content

سعودی عرب کو تقسیم کرنے کی سازش بے نقاب .....

سعودی عرب کو تقسیم کرنے کی سازش بے نقاب

سعودی عرب کے خلاف سازشوں میں پیش پیش قطری قیادت اور لیبیا کے سابق مرد آہن کرنل معمر قذافی کی ایک نئی سازشی ریکارڈنگ لیک ہوئی ہے , جس سے پتا چلا ہے کہ قذافی اور قطری لیڈر مل کر سعودی عرب کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا چاہتے تھے۔العربیہ چینل کی رپورٹ کے مطابق قطر کے سابق امیر حمد بن خلیفہ، سابق وزیر اعظم حمد بن جاسم کی لیبیا کے سابق صدر معمر قذافی کے ساتھ ہونے والی ایک خفیہ ریکارڈنگ لیک ہوئی ہے۔ اس ریکارڈنگ میں قطری لیڈر قذافی کے تعاون سے سعودی عرب کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازش تیار کر رہے ہیں۔ریکارڈنگ میں کہا گیا ہے کہ سابق امیر قطرحمد بن خلیفہ نے کہا کہ حوثی حجاز پر حکومت کرنا چاہتے ہیں لیکن حمد بن جاسم کے مطابق یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح نے ان کی مدد نہیں کی۔لیک ہونے والی ریکارڈنگ میں مکالمہ کچھ اس طرح ہے۔
حمد بن جاسم: ان کے ہمسایہ ممالک میں سے کسی نے بھی ان سے زمین کا ایک ٹکڑا نہیں لیا۔
قذافی: "اوہ ، میں نے آپ کو ایک بہت بڑا ملک بتایا ... ایک بڑا ملک جس کی تقسیم ہونی چاہیے اور اس پر اپنا اثرو نفوذ قائم کیا جانا چاہیے۔\
حمد بن خلیفہ: "نہیں امریکا اور برطانیہ کا کردار اچھا نہیں۔
قذافی: فرض کریں حجاز ایک ریاست ہے نجد ایک اور ریاست ہے ، الاحساءایک الگ ریاست ہے۔ القصیم ایک ریاست ہے۔ اس کے بعد ہی توازن قائم ہو گا۔
حمد بن خلیفہ:یہ حوثی حجاز کو اپنی ریاست سمجھتے ہیں۔
قذافی: کیا رکاوٹ ہے
حمد بن جاسم: "مسئلہ ہمارے دوست علی عبداللہ کا ہے۔ اللہ انہیں اطمینان دے وہ مطمئن نہیں ہے۔
گذشتہ ہفتے کویت کے اخبار القبس   کو ایک ذریعے نے انکشاف کیا تھا کہ ,  وزارت داخلہ کی ریاستی   سیکیورٹی ایجنسی  نے لیبیا کے   سابق رہ نما معمر قذافی کے ساتھ ہونے والے خفیہ گفتگو کے پس منظر سابق ممبر پارلیمنٹ مبارک الدویلہ اور کویت کے انتہا پسند حکیم المطیری گرفتار کرکے/  انہیں عدالت میں پیش کیا تھا۔ ان پر "قذافی کے خیمے" کےعنوان سے مشہور;  ریکارڈنگ میں حصہ لینے اور سعودی عرب کے خلاف سازش رچانے میں معاونت کا الزام عاید کیا جاتا ہے۔
ذرائع نے القبس اخبار کو بتایا کہ الدویلہ اور المطیری کے خلاف ایک سے زیادہ الزامات ہیں جن میں سے ایک غلط خبریں اور افواہیں پھیلانا بھی ہے۔ قذافی کے ساتھ الدویلہ کی ریکارڈنگ کی فائل , جس میں خلیج اور مصر کو غیر مستحکم کرنے کی بات کی گئی تھی میڈیا میں کافی  مشہور ہوئی ہے  . لیبیا میں قذافی سے اخوانی لیڈر کی ملاقات کے بارے میں شائع آڈیو لیکس میں خطے کی صورتحال خصوصا خلیجی ریاستوں کے بارے میں بات کی گئی تھی۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...