اسلام آباد-مون سون کی بارش والا سسٹم اومان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا، شہر میں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم کمزور پڑ گیا ہے، اور اومان کے ساحل کی جانب بڑھ گیا ہے۔کل دوپہر سے سمندری ہوائیں بحال
ہونے کا امکان ہے۔ اس کے بعد مطلع ابر آلود صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت بھی 36ڈگری پر آنے کا امکان ہے، جبکہ 24 اور 25 مئی کے دوران ایک اور سسٹم بنتا نظر آرہا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 20 سے 22 جولائی کے دوران دریائے چناب، راوی اور ستلج کے اکثر بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ان بارشوں کے نتیجے میں دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھ جائے گا

Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.