Skip to main content

کورونا وائرس کتنے برس سے چمگادڑوں میں موجود ہے؟ جان کر آپ کو بھی گھبرانا پڑ جائے گا.......

کورونا وائرس کتنے برس سے چمگادڑوں میں موجود ہے؟ جان کر آپ کو بھی گھبرانا پڑ جائے گا

 کورونا وائرس کے متعلق یہ معلوم ہو چکا ہے کہ , یہ کسی تیسرے جانور کے ذریعے چمگادڑ سے انسانوں کو لاحق ہوا۔ اس تیسرے جانور کے بارے میں حتمی طور پر تاحال کوئی نہیں جانتا لیکن اب نئی تحقیق میں امریکی سائنسدانوں نے یہ ہولناک انکشاف کر دیا ہے کہ چمگادڑوں میں کورونا وائرس گزشتہ 70سال سے موجود ہے۔ 1948ءمیں پہلی بار یہ وائرس;  چمگادڑوں کی قسم’ہارس شو‘  (Horseshoe)  میں پیدا ہوا اور تب سے چمگادڑوں میں گردش کر رہا ہے اور پنپ رہا ہے۔
اس تحقیق کے نتائج میں پنسلوانیا سٹیٹ;  یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس خطرے کا اظہار کیا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس کی کئی اقسام ہو سکتی ہیں جو چمگادڑوں میں موجود ہیں اور کسی بھی وقت انسانوں کو لاحق ہو سکتی ہیں۔ پہلے کہا گیا کہ یہ وائرس چمگادڑ سے سانپ میں منتقل ہوا اور ووہان میں اس سانپ کا گوشت کھانے سے انسانوں کو منتقل ہو گیا۔   پھر اس تیسرے درمیانی جانور کے   طور پر پینگولین کا نام بھی لیا گیا ,    تاہم اس تحقیق میں سائنسدانوں نے واضح کر دیا ہے,  کہ کورونا وائرس چمگادڑ سے پینگولین کے ذریعے انسانوں کو منتقل نہیں ہوا۔ اس تحقیق میں سائنسدانوں نے کورونا وائرس کا جینیاتی تجزیہ کرکے اس کے ارتقاءکے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جس میں معلوم ہوا ہے کہ یہ وائرس ابتدائی طور پر 1948ءمیں پیدا ہوا اور ارتقائی عمل سے گزرتے ہوئے ,  اس شکل کو پہنچا جو آج وباءکی صورت دنیا میں پھیلا ہوا ہے۔   اس دوران اس وائرس میں کئی میوٹیشنز آئیں۔  چنانچہ اس امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا کہ  , اس کی کئی اقسام اس وقت چمگادڑوں میں موجود ہیں، جو انسانوں کو منتقل ہونے اور آگے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...