"بھارتی ہیکرز اس طریقے سے ڈیٹا چراسکتے ہیں" سرکاری ملازمین کیلئے ایڈوائزری جاری، آپ بھی خود کو محفوظ رکھیں .............
سرکاری ملازمین کیلئے جاری ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارتی ہیکرز کا گروپ "اے پی ٹی" واٹس ایپ کے ذریعے حساس معلومات ; چرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ایڈوائزری کے مطابق بھارتی ہیکرز کا گروپ "اے پی ٹی" حکومتی محکموں کے ملازمین کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، یہ سافٹ ویئرز اور واٹس ایپ کے ذریعے حساس معلومات چرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ, بھارتی ہیکرز کا یہ گروپ یوزر نیم، پاس ورڈز اور بیک اپ فائلز چرانے کی صلاحیت رکھتا ہے, اس لیے سوشل میڈیا پر دہری; تصدیق کا نظام اپنایا جائے۔ ایڈوائزری میں یہ بھی ہدایت کی گئی ہے, کہ ای میل کے ساتھ ایم ایس ورڈ کی فائل کو نہ کھولا جائے، اس طرح سے ہیکنگ کا خطرہ ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.