قومی کرکٹ ٹیم کا دوسرا چار روزہ میچ بارش کی وجہ سے ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم کر دیا گیا , تاہم بیٹنگ لائن کی غیر متاثرکن کارکردگی نے; ماہرین کو پریشان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے درمیان 4 روزہ انٹراسکواڈ میچ کے, چوتھے روز کا کھیل بارش اورگیلی آﺅٹ فیلڈ کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ۔ اظہر علی کی قیادت میں کھیلنے والی پی سی بی گرین نے پہلی اننگز میں 113 رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 3 وکٹ پر 133 رنز بنائے , جبکہ سرفراز احمد کی ٹیم وائٹ پہلی اننگز میں 198 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئی۔
ماہرین کرکٹ نے مذکورہ چار روزہ میچ میں بلے بازوں کی خراب کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا تھا کہ , بلے باز اپنے ہی باﺅلرز کے سامنے ڈھیر ہو گئے. جس سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ, انگلش کنڈیشنز میں انگلش باﺅلرز کے سامنے ڈٹنے کیلئے خاصی مزاحمت کی ضرورت ہو گی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.