برطانیہ میں آنجہانی ہندوستانی کاروباری شخص کا 40سال سے بند پڑا گھرایک پھر دریافت کر لیا گیا ہے , اور جب گھر دریافت کرنے والے اس کے اندر گئے تو ایسا منظر دیکھا کہ , آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ہندوستانی شخصیت سر دھون جی بھوئے تھے , جو اپنی اہلیہ لیڈی بھومانجی کے ہمراہ گرمیوں کی چھٹیاں برطانیہ کے علاقے نارتھ یارک شائر میں ہیروگیٹ کے قریب واقع اس عالیشان محل نما گھر میں گزارتے تھے ۔ سر دھون جی اور ان کی اہلیہ 1920ءکی دہائی میں اس گھر کو استعمال کرتے رہے ۔ اس وقت ہندوستان پر برطانیہ کا راج تھا۔
سر دھون جی اور لیڈی بھومانجی کے برطانیہ اشرافیہ بشمول شاہی خاندان کے ساتھ قریبی مراسم تھے اور وہ بہت اثر و رسوخ کے مالک تھے۔ وہ ہر سال گرمیوں میں 40کمروں پر مشتمل اس عالیشان گھر میں آ کر رہائش پذیر ہوتے ۔ تاہم ان کی موت کے بعد یہ گھر ویران ہو گیا اور گزشتہ 40سال سے بند پڑا تھا۔گزشتہ دنوں ایسے تج دیئے گئے گھروں کی تلاش کے شوقین کچھ لوگ اس گھر تک پہنچ گئے اور اس کے اندر داخل ہو گئے۔
اندر جاکر ان لوگوں نے کیا دیکھا کہ گھر کے کمروں میں گڑیائیں ہی گڑیائیں بھری پڑی تھی اور گل سڑ رہی تھیں۔ دیواروں پر اب بھی 1920ءکی دہائی کے وال پیپر لگے ہوئے تھے۔ دیگر سازوسامان بھی اسی 100سال قبل کے; دور کا تھا، حتیٰ کہ گھر میں پڑی میزوں کی درازوں سے بھی 100سال پرانے اخبارات برآمد ہوئے, جو بہت خستہ حال ہو چکے تھے۔کمروں کی چھتوں سے انتہائی عمدہ فانوس لٹک رہے تھے تاہم چالیس سال سے گھر بند رہنے کی وجہ سے ان کی حالت ناگفتہ بہ ہوچکی تھی۔ کئی کمروں کی دیواروں پرگھر کے مالکان سر , دھون جی اور لیڈی بھومانجی کے ساتھ ساتھ ملکہ برطانیہ کی تصویر بھی لگی ہوئی تھیں۔گھر کے باتھ رومز، شاور حتیٰ کہ ایک اک چیز اسی زمانے کی تھی۔ واضح رہے کہ سر دھون جی یکم اپریل 1937ءکو انتقال کر گئے تھے۔ انہوں نے آخری بار 1936ءمیں اس گھر میں قیام کیا۔ ان کے بعد لیڈی بھومانجی اکیلی گھر میں آتی رہی۔ ان کا انتقال 1986ءمیں ہوا اور تب سے یہ گھر لاوارث پڑا تھا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.