بھارت میں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زیادہ کیسز کا ریکارڈ بن گیا ۔
بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے, اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 45 ہزار 720 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں . جو ایک ہی دن میں ریکارڈ کیے گئے, اب تک کے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ جمعرات; کو رپورٹ ہونے والے کیسز کے باعث بھارت میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 38 ہزار 635, ہوگئی ہے۔
بھارت میں کورونا کی وجہ سے اب تک 29 ہزار 861 , افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 7 لاکھ 82 ہزار 607 افراد, کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ بھارت کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے; والا تیسرا بڑا ملک ہے۔ دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے . جہاں اب تک 41 لاکھ 2 ہزار 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ ممالک میں برازیل دوسرے نمبر پر ہے جہاں 23 لاکھ 31 ہزار 871 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.