صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے , کہ عید کے بعد ریسٹورنٹ مالکان کے ساتھ مل کر ایس او پیز تیار کرکے کھول دیں گے , جبکہ شادی ہال ستمبر میں کورونا کی صورتحال کو دیکھ کر کھولے جائیں گے، اس کیلئے این سی او سی کی اجازت لازم ہوگی۔ انہوں نے ایوان صنعت و تجارت میں تاجروں اور صنعتکاروں کے مسائل سنے۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ , عید پر مارکیٹیں 24 گھنٹے یا ہفتے میں 7 روز کھولنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھا کہ , عید کے بعد ریسٹورنٹ مالکان کے ساتھ مل کر ایس او پیز بنا کرریسٹورنٹس کھولیں گے , جبکہ شادی ہال ستمبر میں کورونا وائرس کے حالات کو مد نظر رکھنے کے بعد کھولے جائیں گے, تاہم ریسٹورنٹس اور شادی ہال کھولنے کے لئے حتمی فیصلہ این سی او سی کرے گی۔ میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ واسا، ایل ڈی اے اور; دیگر محکموں سے جو بھی مسائل ہیں انکو حل کیا جائے گا اور کسی بھی ادارے کو تاجروں اور صنعتکاروں کو ہراساں نہیں کرنے دیا جائے گا۔
وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;, طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے ; اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ; بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے; اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,; بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,; کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,; موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.