ڈاکٹر نے آدمی کی ناک سے جونک نکال لی، کتنے عرصے سے وہاں رہ رہی تھی؟ جان کر یقین کرنا مشکل...............
چین میں ایک آدمی ناک میں تکلیف کی شکایت کے ساتھ ہسپتال گیا, جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ناک سے جونک نکال لی جو اتنے دن سے وہاں رہ رہی تھی کہ , سن کر یقین کرنا مشکل ہو جائے ۔ میل آن لائن کے مطابق ژو نامی اس شخص نے دو ہفتے قبل ایک ندی سے آلودہ پانی پیا تھا ۔ اس دوران اس نے اپنی ناک میں بھی پانی ڈالا اور یہ جونک ناک میں چلی گئی۔
دو ہفتے سے جونک اس کی ناک میں چمٹی ہوئی تھی , اور اس کے لیے شدید تکلیف کا سبب بنی ہوئی تھی ۔ چینی صوبے ینان کے شہر پوئر کے رہائشی اس شخص کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ , اس 57سالہ مریض کے ناک سے نکلنے والی جونک کا سائز 3سینٹی میٹر تھا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق جونک اپنے وزن سے 5گنا زیادہ خون چوستی ہیں , لیکن ان کا سائز زیادہ تیزی سے نہیںبڑھتا ۔ جونک کے ناک سے ' نکلتے ہی مریض کی ; تکلیف رفع ہو گئی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.