" شریف برادران نہیں بلکہ چوہدری برادران اصلی مسلم لیگی ہیں" ن لیگ کے اپنے ہی ایم پی اے نے بڑا جھٹکا دے دیا .......

مسلم لیگ ن کے ناراض رکن صوبائی اسمبلی نشاط ڈاہا نے کہا ہے کہ , شریف برادران اصلی مسلم لیگی نہیں ہیں , بلکہ چودھری برادران اصلی مسلم لیگی ہیں۔
قیادت سے ناراض رکن پنجاب اسمبلی نشاط ڈاہا کھل کر میدان میں آگئے، کہتے ہیں کہ , شہبازشریف اورمریم نواز کو لاہور گروپ نے گھیرا ہوا ہے۔ شہباز شریف میں برداشت کا مادہ ہی نہیں ہے۔ نواز شریف ; اور شہباز شریف ہم سے ملنا ہی گوارا نہیں کرتے تھے۔ شریف برادران اصلی / مسلم لیگی نہیں ہیں بلکہ چودھری برادران اصلی مسلم لیگی ہیں۔
نشاط ڈاہا نے کہا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں , بلکہ قیادت سے ناراض دیگر ارکان بھی ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ , وزیر اعلیٰ پنجاب انتہائی ملنسار شخصیت ہیں۔
لیگی رکن صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے پیسے لے کر عشائیہ دینے کے الزام کو مسترد کردیا اور کہا کہ , سمیع اللہ خان نے جو الزامات لگائے ہیں, وہ ثابت ہو جائیں تو پنجاب اسمبلی کی رکنیت چھوڑ دوں گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.