پاکستان میں تیار ٹریکٹرز پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دے دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ, پاکستان میں تیار ٹریکٹرز پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دینے کی منظوری دے دی گئی ہے،سبسڈی ملک بھر میں سیلز ٹیکس کی مد میں دی جائے گی،اس وقت ہر ٹریکٹر کی فروخت پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔ اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ, سال2019 م یں ٹریکٹرز کی سالانہ فروخت 41 ہزار یونٹ تھی ،فی ٹریکٹر اوسط سیلز ٹیکس 60 ہزار روپے بنتا ہے، ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس کی سبسڈی ایک سال کے لئے دی گئی ہے ۔ وزارت غذائی تحفظ کے مطابق ایف بی آر ٹریکٹر پر جی ایس ٹی کی چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا ،مقامی ٹریکٹر مینوفیکچر آئندہ ہرماہ ایف بی آر اوروزارت کو رپورٹ کریں گے , جبکہ فرانزک آڈٹ کے ذریعے کسانوں کے مفادات کو یقینی بنایا جائے گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.