وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عوام سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل,...........
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےعوام سےعید الاضحی سادگی سے , منانے او ر کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کی کرتے ہوئے
کہاہے کہ میں خود بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروں گا , اور سادگی کے ساتھ عید مناؤں گا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنےعوام سےعید الاضحی سادگی سے منانےاورکوروناایس او پیز پرعمل کرنےکی اپیل کرتےہوئےکہا ہے , کہ
کورونا وائرس کے اثرات کم ہوئے ہیں مگراب بھی احتیاط بے حد ضروری ہے،شہری عیدپر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں ،کورونا کے مکمل خاتمے کے لئے ہر فرد کو سماجی ذمہ داری نبھانی ہوگی،احتیاط کریں اور کورونا سے بچیں، اسی میں بھلائی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہاکہ اللہ تعالیٰ کے ; فضل وکرم سے کورونا کے متاثرین کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آرہی ہے،گزشتہ 24گھنٹے میں صرف 218کورونا پازیٹو کیس آئے اور2مریض جاں بحق ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ , کورونا سے متاثرہ 82526 مریض صحت/ یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں , اور اب تک پنجاب میں سوا 7لاکھ سے زائدکورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں -انہوں نے کہاکہ عید پر ایس او پیز پر عملدرآمد کیا گیا, تو مزید اچھے نتائج سامنے آئیں گے ، میں خود بھی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروں گا , اور سادگی کے ساتھ عید مناؤں گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.