اولمپک کھیلوں کی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر یوشیرو موری نے کہا ہے , کہ اولمپکس کے انعقاد کا دارومدار کورونا کی ممکنہ ویکسین پر ہوگا۔\
تفصیلات کے مطابق یوشیروموری نے ایک بیان میں کہا کہ , اولمپک کھیلوں کا انعقاد ہو گا یا نہیں، اس کا دارومدار کسی دوا یا ویکسین کی دستیابی پر ہو گا اور اگر کورونا وائرس کی کوئی ویکسین بنالی گئی , تو پھر گیمز کا انعقاد بھی یقینی ہو جائے گا۔ واضح رہے کہ , ٹوکیو اولمپکس کو کورونا وائرس کے سبب آئندہ برس تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا ; اور اب اولمپکس اگلے سال 23 جولائی سے شروع ہوں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.