انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے کن 11 کھلاڑیوں کو منتخب کرنا چاہئے؟ راشد لطیف نے نام بتا دئیے............
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان راشد لطیف نے انگلینڈ کیخلاف 5 اگست سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ممکنہ 11 کھلاڑیوں کے نام بتا دئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں راشد لطیف نے کہا کہ ” پاکستانی ٹیم 6 بلے بازوں، 3 فاسٹ باﺅلرز اور ایک سپنر یاسر شاہ کیساتھ میدان میں اترے گی , جبکہ محمد رضوان کو بطور وکٹ کیپر بلے باز شامل کیا جائے گا، شان مسعود بھی میڈیم فاسٹ باﺅلنگ کر سکتے ہیں، لہٰذا انہیں بھی 6 سے 8 اوورز کروانے کیلئے ; استعمال کیا جا سکتا ہے، البتہ ہمارے پاس ابھی ایسا کوئی آل/ راﺅنڈر نہیں جس پر انحصار کیا جا سکے۔“
راشد لطیف نے اپنی ٹیم میں فواد عالم کو بھی شامل کیا ہے جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 56.78 کی اوسط کیساتھ 12 ہزار سے زائد رنز بنا رکھے ہیں , اور راشد لطیف کا ماننا ہے کہ ان کی موجودگی سے پاکستانی ٹیم کا مڈل آرڈر بہت مضبوط ہو سکتا ہے تاہم باﺅلرز میں انہوں نے سہیل خان کو نہیں چنا۔ ان کا کہنا تھا , شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس نئے گیند کیساتھ باﺅلنگ کریں گے, جبکہ نسیم شاہ پرانے گیند سے اپنے فن کا جادو جگائیں گے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.