Skip to main content

پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ سے سبکدوش ہونے والے قونصلر ارشد منیر کے اعزاز میں عشائیہ .........

پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ سے سبکدوش ہونے والے قونصلر ارشد منیر کے اعزاز میں عشائیہ

پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے کہا ہے کہ قونصلیٹ کے پریس سیکشن نے اسکے سبکدوش ہونے والے پریس قونصلر ارشد منیر کی قیادت میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات بھرپور انداز میں ادا کیں جو قابل تعریف ہے چاہے وہ مسلۂ کشمیر ہو، حکومتی کارکردگی ہو، کمیونٹی کے مسائل کے حل کو اجاگر کرنے اور انہیں کمیونٹی تک معلومات کو بروقت پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا اور خصوصاً کورونا وائرس کی معلومات سے آگاہی دلانے کے لیے میڈیا کا بر وقت استعمال کیا جس سے کمیونٹی کو بروقت معلومات ملتی رہیں جو قابل تحسین ہے، وہ یہاں اسپنزر میں پاکستان جرنلسٹس فورم کی طرف سے پاکستان قونصلیٹ جنرل جدہ سے سبکدوش ہونے والے قونصلر (پریس) ارشد منیر کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے۔

قونصل جنرل نے کہا کہ . ارشد منیر نے قونصلیٹ اور صحافیوں کو قریب لانے میں بھی اہم کردار ادا کیا جسکے لئے انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی,     اور انکے اچھے مستقبل کے لئے دعا گو ہیں تقریب میں قونصلر خالد عظیم ، منسٹر کوآرڈینیشن ابو نصر شجاع ، فورم کے عہدیداران اور ممبران نے  شرکت کی، اس موقع پر ارشد منیر نے تمام شرکاء اور پی جے  ایف کا تقریب کی میزبانی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ , میں اور میری اہلیہ اپنے قیام کی اچھی یادوں کو اپنے ساتھ لیکر جا رہے ہیں  ۔ میں سعودی عرب کے امن اور   اس کے عوام کی خوشحالی کی دعا کرتا ہوں۔ پاکستان جرنلسٹس فورم کے چئیرمین امیر محمد خان نے تمام مہمانوں کا خیرمقدم کیا   ، انھوں پی جے ایف اور ارشد منیر   کے مابین قریبی روابط پر روشنی ڈالی اور انھیں جدہ میں اپنے 3 سالہ دور ملازمت کی کامیاب , تکمیل پر فورم کی طرف سے   مبارکباد پیش کی   ۔ انہوں نے پریس سیکشن کی خدمات کو بہتر بنانے   ، سعودی اور پاکستانی میڈیا ہاؤسز کے مابین تعلقات بڑھانے میں ان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
دیگر ممبران میں صدر شاہد نعیم ، جی ایس جمیل راٹھور ، سید مسرت خلیل ، اکرم اسد، معروف حسین ، مصطفیٰ خان ، ارسلان ہاشمی ، محمد عدیل ، محمد امانت اللہ اور یحییٰ اشفاق نے بھی ارشد منیر کے حسن تعاون اور صحافیوں سے روابط رکھنے کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ان   کی کامیابی کی دعا کی۔ مقامی انگریزی اخبار کے سینئر صحافی سراج وہاب نے انھیں پاکستان اور ہندوستان کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اپنے دور میں معلومات کے بہاؤ کو فروغ دینے اور سہولیات فراہم کرنے پر;  مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا دور صحافیوں کے لئے ہمیشہ ایک سنہری دور کےطور یاد رکھا جائے گا۔
آخر میں پی جے ایف کے اراکین نے قونصل جنرل , خالد مجید کی معیت میں قونصل (پریس) ارشد منیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

Comments

Popular posts from this blog

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت  ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;,  طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے  ;   اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ;  بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے;  اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔   اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,;     بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,;    کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,;  موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔

بوائے فرینڈ کو سرعام شادی کی پیشکش کرنا مہنگا پڑگیا، لڑکی نے تھپڑ دے مارا، لیکن وجہ شادی سے انکار نہ تھی...............

  ایک نوجوان نے ڈزنی لینڈ کی سیر کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کرنے کی رومانوی منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن;  جب اس نے اپنے دوستوں کے سامنے گرل فرینڈ کے آگے ایک گھٹنے پر جھک کر شادی کی پیشکش کی تو ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا۔  ڈیلی سٹار کے مطابق کیڈ نامی اس نوجوان نے,  جب شادی کی پیشکش کی تو اس;  کی گریشی او نیل نامی گرل فرینڈ نے اسے ہلکے سے ایک تھپڑ رسید کر دیا۔ اس تھپڑ کی وجہ شادی سے انکار نہیں تھا.  بلکہ گریشی سمجھ بیٹھی تھی;  کہ شاید وہ اس سے مذاق کر رہا ہے۔ گریشی اور کیڈ کے دوست اس واقعے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔ گریشی نے یہ ویڈیو اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے;.  جس میں اس نے لکھا ہے کہ ”کیڈ نے ڈزنی لینڈ میں مجھے شادی  کی پیشکش کی اور میں سمجھ بیٹھی کہ,  وہ میرا مذاق اڑا رہا ہے اور پھر یہ کام ہو گیا۔“ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ,  گریشی تھپڑ مارتے ہوئے کیڈ سے کہتی ہے کہ ’ایسا مت کرو‘ اور جواب میں کیڈ کہتا ہے کہ’ نہیں، اس بار میں مذاق نہیں کر رہا‘     اور یہ کہتے ہی وہ جیب سے انگوٹھی نکال ...

سونے کی قیمت میں معمولی کمی...............

  ملک بھرمیں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 100 روپے کم ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے ;  مطابق 100 روپے ; کمی کے بعد ; ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک ; لاکھ 12 ہزار;  روپے ہوگئی ہے۔10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر;  96 ہزار 22 روپے ہو گئی۔\