
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کو خاندان کا امیر ترین فرد ہونے کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے۔ نیب نے سلمان شہباز کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔نیب دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کی مختلف کمپنیوں میں سرمایہ کاری اور اربوں روپے کے شیئرز ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے کے پاس کروڑوں روپے مالیت کی 209 کنازل زرعی اراضی ہے۔سلمان شہباز کے ;; پاس موجود زرعی اراضی چنیوٹ کی تحصیل بھوانہ میں ہے ۔ سلمان شہباز کے پاکستان میں ذاتی 10 بینک اکاونٹس , اور لندن میں ایک ہے ۔ شریف پولٹری، شریف ڈیری، شریف پولٹری فارمز، شریف ملک پروڈکٹس میں بھی ان کے شیئرزہیں۔ مدنی ٹریڈنگ، مدینہ کنسٹرکشن، رمضان شوگرمل، چنیوٹ پاور، کرسٹل پلاسٹک، حمزہ ; سپننگ، رمضان انرجی اور اے جی انرجی میں بھی شئیر ہولڈر ہیں۔سلمان شہباز کے پاس چنیوٹ پاور کمپنی میں ایک ارب 70 کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار کے شئیرز ہیں۔ خاندان کی16 کمپنیوں میں 2 ارب 56 لاکھ 22 ہزار; 700 شیئرزکے مالک ہیں ۔نیب کے مطابق سلمان شہباز نے 8 کمپنیوں میں 51 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 806 روپے کی سرمایہ کاری کی ہے
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.