پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر لیکن بھارت میں سونے کا کیا ریٹ ہے؟ جان کر آپ حیران پریشان رہ جائیں .........
پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے ۔ پڑوسی ملک بھارت میں بھی سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق بدھ کے روز عالمی سطح ; پر قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے انڈٰیا میں بھی سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس وقت انڈیا میں 10 گرام سونے کی قیمت 49 ہزار 996 روپے ہوچکی ہے، رواں سونے کی قیمت میں 28 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب انڈیا میں چاندی کی قیمت میں بدھ کے , روز 6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور فی کلو گرام چاندی 60 ہزار 782 روپے کی ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ , پاکستان میں بھی فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ یہاں فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا ہوگیا ہے جبکہ 10 گرام سونا 98 ہزار 594 روپے کا ہوگیا ہے۔
اگر انڈیا کے سونے کے ریٹ کو پاکستانی; کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو وہاں 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 12 ہزار 331 پاکستانی روپے بنتی ہے، یعنی انڈیا میں 10 گرام سونا پاکستان کے مقابلے میں تقریباً 15 ہزار روپے مہنگا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.