
گزشتہ ہفتے اداکارہ سلمیٰ ظفر نے اداکار سعود اور ان کی اہلیہ جویریہ سعود پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے پروڈکشن ہاﺅس کے ساتھ کام کرنے والے اداکاروں کا مالی استحصال کرتے ہیں ۔ اب اس الزام کے جواب کے ساتھ جویریہ سعود بھی سامنے آ گئی ہیں۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق سلمیٰ ظفر نے کہا تھا کہ ”میں نے کئی سال سعود اور , جویریہ کے پروڈکشن ہاﺅس کے ساتھ کام کیا، جس کا معاوضہ انہوں نے آج تک مجھے نہیں دیا۔ “ سلمیٰ ظفر کے اس الزام کے بعد انٹرنیٹ پر صارفین نے سعود اور جویریہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنانا شروع کر دیا اور ان کی سوشل میڈیا پوسٹس پر کمنٹس, میں انہیں ’چور‘ اور ’گھٹیا‘ سمیت نجانے کیا کچھ کہنے لگے۔
اس تنقید کے بعد جویریہ سعودنے کہا ہے کہ ”ہم نے سلمیٰ ظفر کو تمام ادائیگی پیشگی کر دی تھی , اور اس کا ایک روپیہ بھی ہم پر واجب الادا نہیں ہے۔ اگر ہم نے اسے رقم ادا نہیں کی ہوتی تو اسے ہمارے پراجیکٹس بہت پہلے چھوڑ دینے چاہئیں تھے، حالانکہ اس نے ہمارے ساتھ 7سال تک کام کیا ہے۔ اصل معاملہ یہ ہے کہ سلمیٰ ظفر نے ہمیں ایک کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کو کہا تھا , جس سے ہم نے انکار کر دیا ۔ اس کے بعد اس نے اپنی الزامات پر مبنی ویڈیو پوسٹ کر دی۔ میرے; ماں باپ نے میری جو تربیت کی ہے , وہ مجھے کسی پر الزام لگانے کی اجازت نہیں دیتی، چنانچہ میں سلمیٰ ظفر کے الزامات کے جواب میں اس سے زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتی۔“
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.