سویڈن کی ’لُنڈ یونیورسٹی‘ (Lund University) اپنے نام کا مذاق اڑانے والوں سے تنگ آ گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یونیورسٹی کے نام کا مذاق اڑانے والوں میں اکثریت بھارتیوں اور پاکستانیوں کی ہے , جن کی زبان میں یہ نام ایک فحش لفظ ہے اور وہ یونیورسٹی کے فیس بک پیج پر کمنٹس میں اپنے ; دوستوں کو ٹیگ کرتے اور یونیورسٹی کے نام کا تمسخر اڑاتے ہیں۔
ان لوگوں سے تنگ آ کر بالآخر یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے فیس بک پیج پر ایک پوسٹ کی گئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ”ہماری یونیورسٹی دنیا کی100اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے ۔ ہم نے یہ پیج دنیا بھر کے طالب علموں کے سوالات کے جواب دینے اور ان کی رہنمائی ; کرنے کے لیے بنایا ہے۔ ہماری یونیورسٹی کے نام کا مطلب آپ کی مقامی زبان میں کچھ اور ہو سکتا ہے , اور وہ مضحکہ خیز بھی ہو سکتا ہے۔ ہزاروں ایسے الفاظ ہیں , جن کے مطالب مختلف زبانوں میں مختلف ہوتے ہیں۔ حقیقت میں ’لُنڈ‘ جنوبی سویڈن کے ایک قدیم قصبے کا نام ہے، جس کے معنی ’سرسبز علاقہ‘ کے ہیں اور یہ لفظ سویڈش زبان میں بالکل مختلف طریقے سے بولا جاتا ہے, اور پھر یونیورسٹی کا نام ’لُنڈ‘ نہیں ’لُنڈز‘ ہے۔ ہم ہر سال 170سے زائد ممالک سے طلبہ کی درخواستیں وصول کرتے ہیں جو ہمارے ہاں تعلیم حاصل کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ اگر آپ ان میں شامل نہیں ہیں تو آپ ہمارے فیس بک پر ایسے کمنٹس نہ کریں ۔ انہیں ڈیلیٹ کرنے میں ہمارے ایڈمنز کو گھنٹوں لگتے ہیں , اور دنیا بھر کے ان طالب علموں کا حرج ہوتا ہے، جن کی رہنمائی کے لیے یہ فیس بک پیج بنایا گیا ہے۔“
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.