خاتون کے گھر کی تلاشی لیتے ہوئے پولیس والوں کو الماری میں اس کا سابقہ بوائے فرینڈ چھپا مل گیا، کیا کر رہا تھا؟ جان کر کوئی بھی پریشان ہوجائے.......
)برطانیہ میں ایک گھر کی تلاشی لیتے ہوئے پولیس آفیسرز کو الماری میں چھپا ہوا اس خاتون کا سابق بوائے فرینڈ مل گیا۔ جب اس سے الماری میں چھپنے کا سبب پوچھا گیا تو اس نے ایسی بات کہہ دی کہ سن کر آدمی پریشان ہو جائے ۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 38سالہ ڈیرن النگٹن نامی اس شخص کے خلاف اس کی سابق ; محبوبہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا کیونکہ وہ خاتون کے تعلق ختم کرنے کے' باوجود اس کا پیچھا کر رہا تھا, اور اسے ہراساں کر رہا تھا۔
عدالت کی طرف سے ڈیرن کو رواں سال مارچ میں حکم دیا گیا تھا کہ, وہ 5سال تک اس علاقے میں داخل نہ ہو, جہاں اس خاتون کی رہائش ہے۔ گزشتہ دنوں پولیس کو ایک اجنبی فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ڈیرن عدالت حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس خاتون کے رہائشی علاقے میں داخل ہو چکا ہے۔ پولیس آفیسرز اس خاتون کے گھر پہنچ گئے, لیکن خاتون نے کہا کہ , ڈیرن اس کے گھر نہیں آیا۔
اس پر پولیس آفیسرز نے گھر کی تلاشی لینے کو کہا جس, کی خاتون نے اجازت دے دی۔ جب آفیسرز گھر کی تلاشی لے رہے تھے تو ڈیرن ایک الماری میں چھپا ہوا مل گیا۔ اس نے پولیس آفیسرز کو بتایا کہ ”میں یہ دیکھنے کے لیے الماری میں چھپا ہوا تھا کہ , کورونا وائرس کی اس وباءکے دوران میری سابق گرل فرینڈ کیسی ہے۔ کیونکہ وہ ماضی میں ایسی بیماریوں میں مبتلا رہ چکی ہے کہ, کورونا وائرس اس کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ چنانچہ میں دیکھنا چاہتا تھا کہ, وہ ٹھیک ہے یا نہیں۔“
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.