اور اب اسلامی گدّا متعارف کروادیا گیا، پاکستانی کمپنی کی نئی پیشکش دیکھ کر شہری حیران پریشان رہ گئے .........
گدے بنانے والی ایک کمپنی نے ایسا ’اسلامی گدا‘ متعارف کروا دیا ہے کہ, جس نے بھی اس کے بارے میں سنا، سوچتا رہ گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس کمپنی کی طرف سے اپنی اس نئی پراڈکٹ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ گدا سائنسی طور پر تیار کیا گیا ہے, اور اسے اسلامی اصولوں کے مطابق ہر جسم کے تناسب سے متوازن بنایا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر دیئے گئے , اشتہار میں کمپنی نے بتایا ہے کہ اس نے یہ میٹرس ’سپر پریشر پی یو فوم ٹیکنالوجی‘ کے ذریعے تیار کیا ہے۔ اس سے آگے اس گدے کے خواص بیان کیے گئے ہیں کہ وہ کتنا , باﺅنس کرتا ہے اور کتنی نمی جذب کر سکتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ اگلے پیرا گراف میں کمپنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ گدا پہلا اسلامی گدا ہے جو ان لوگوں کے لیے بنایا گیا ہے جو اسلامی طریقے سے پشت کے بل یا سیدھی طرف کروٹ بدل کر سوتے ہیں۔ میڈیکل سائنس بھی ہمیں بتاتی ہے کہ سونے کی یہی دو پوزیشنز سب سے بہتر ہیں۔ کمپنی کی طرف سے اس گدے کی; قیمت 17ہزار روپے بتائی گئی ہے, اور صارفین اس پورے اشتہار کو پڑھنے کے بعد یہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں . کہ اس میں ’اسلامی‘ کیا ہے؟ کئی صارفین کمپنی کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں کہ اس نے اپنی پراڈکٹ بیچنے; کے لیے بے وجہ مذہب کا استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.