بھارتی ریاست اتر پردیش میں لٹیری دلہن شادی کی پہلی ہی, رات گھر کا صفایا کرکے فرار ہوگئی
ضلع امروہہ کے تھانہ حسن پور کے علاقے کرن پور میں کوپل; سنگھ نے نیہا کے ساتھ دھوم دھام سے شادی کی ۔ اس نے رشتہ کرانے والے کو بھی 70 ہزار روپے دیے ۔ شادی سے سبھی لوگ خوش تھے , لیکن پہلی ہی رات دلہن نے گھر کا صفایا کردیا۔
سہاگ رات کے بعد جب گھر والے اٹھے تو نئی نویلی دلہن کا کچھ پتا نہیں تھا، سب جگہ ڈھونڈنے پر بھی سراغ نہیں ملا تو انکشاف ہوا کہ , وہ ایک لٹیری دلہن تھی جو گھر سے لاکھوں کی نقدی اور زیورات لے کر فرار ہوگئی ہے۔
متاثرہ خاندان نے پولیس سے رابطہ کرکے مقدمہ درج کرادیا ہے , جبکہ پولیس نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے ; لٹیری دلہن اور رشتہ کرانے والے فراڈیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.