گزشتہ ہفتے اداکارہ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیر کی شادی کا چرچا سوشل میڈیا پر رہا اور اس چرچے میں اداکار عثمان مختار کا نام بھی آیا۔ ان کے متعلق کہا , جانے لگا کہ وہ جس لڑکی کے ساتھ بھی ڈرامے میں کام کرتے ہیں اس کی شادی ہو جاتی ہے۔ اس بات کو لے کر عثمان مختار کا بہت کچھ ٹھٹھہ لگایا گیا اور اب اداکار عثمان خالد بٹ بھی عثمان مختار کا ; ٹھٹھہ لگانے والوں میں شامل ہو گئے ہیں۔
ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا کے ذریعے عثمان مختار سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی شادی کروان ے میں بھی مدد کریں۔اپنی ایک ٹویٹ میں عثمان خالد بٹ نے عثمان مختار کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”عثمان بھائی، میرے ساتھ بھی کسی ڈرامے میں آ جاﺅ، تاکہ میری بھی شادی ہو سکے۔“واضح رہے کہ عثمان مختار نے اس سے قبل ایک ڈرامے, میں نیمل خاورکے ساتھ کام کیا تھا، جس کے فوری بعد اس کی شادی ہو گئی اور اگلے ڈرامے میں سارا خان کے ساتھ کام کیا , اور اس کی شادی ہو گئی ۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے; ہلچل مچادی کہ ”یہ بندہ , جس لڑکی کے ساتھ ڈرامے میں کام کرتا ہے، اس کی شادی ہو جاتی ہے۔“
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.