پاکستان نے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ٹوئٹر پر بھارت کے مار گرائے گئے ; کواڈ کاپٹر کی تصویر شیئر کی اور بتا یا کہ.; لائن آف کنٹروول کے پانڈو سیکٹر میں ; پاک فوج کے جوانوں نے بھارتی کوارڈ کاپٹر کو نشانہ بنا یا جو کہ پاکستانی حدود میں 200میٹر اندر آ چکا تھا ۔رواں سال اب تک پاک ' فوج کے جوانوں نے دس بھارتی کوارڈ کاپٹروں کو نشانہ بنایا ہے ۔
وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ..................
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ; ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں رواں سال کسی بھی;, طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شفقت محمود کی زیر صدارت ہونے والے ; اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم کے علاوہ کشمیر اور گلگت ; بلتستان کے وزرائے تعلیم نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال کسی بھی طالب علم کو بغیر امتحان کے پرموٹ نہیں کیا جائے گا۔ اجلاس نے; اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام کلاسز کے امتحانات ہر صورت منعقد کیے جائیں گے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دسویں اور,; بارہویں کے امتحانات جون میں لیے جائیں گے۔ رزلٹ میں تاخیر پر جامعات پروویژنل سرٹیفکیٹ,; کی بنیاد پر داخلے دیں گی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ,; موسم گرما کی تعطیلات کم ہوں گی اور اس بارے میں فیصلہ صوبے کریں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.