امریکہ نے کورونا ویکسین کی قیمت کا عالمی معیار مقرر کردیا ہے ، ایک شخص کیلئے کورونا کی ویکسین 40 ڈالر میں مہیا کی جائے گی ، یہ اتنی ہی قیمت ہے جتنی فلو کی سالانہ ویکسین کی قیمت ہوتی ہے۔
امریکی حکومت نے فائزر اور جرمن بائیوٹیک کمپنی کے ساتھ کورونا کی ویکسین کے حوالے سے 2 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے کے, ساتھ ہی ویکسین کی قیمت کا عالمی معیار بھی طے کردیا گیا ہے۔
اس معاہدے کے تحت 5 کروڑ امریکی شہریوں کیلئے ویکسین مہیا ہوگی ، ایک شہری کو یہ ویکسین 40 ڈالر میں پڑے گی۔ امریکہ کی جانب سے ویکسین کی قیمت کا معیار مقرر , کیے جانے کے بعد دنیا بھر میں ویکسین بنانے والی کمپنیوں پر قیمت کے حوالے سے دباؤ بڑھ جائے گا اور وہ اس قیمت سے زیادہ پر اپنی ویکسین فروخت نہیں کرپائیں گی۔
امریکہ نے فارما کمپنیوں کے ساتھ ویکسین; کے حوالے سے جو معاہدہ کیا ہے وہ فلو کی ویکسین کی قیمت پر کیا ہے۔ امریکہ میں فلو کی سالانہ ویکسی نیشن 40 ڈالر میں ہوتی ہے اور کورونا ویکسین; کی قیمت بھی یہی ہوگی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.