عدالتی فیصلے کے باوجود نیب اور چئیرمین کا بدستور برقرار رہنا ...مریم اورنگزیب وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئےتمام حدیں پھلانگ دیں ........
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نےنیب کاادارہ بندکرنےاور چئیرمین کےاستعفی کامطالبہ کرتےہوئےکہا ہے کہ, عدالتی فیصلے کے باوجود نیب اورچئیرمین کابدستوربرقرار رہناہٹ دھرمی اورلاقانونیت ہے شہبازشریف جھوٹے،بے بنیاد مقدمات کے باوجود قانون کاسامنا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ , آج تک نیب نیازی گٹھ جوڑ شہباز شریف کےخلاف ایک دھیلےکی کرپشن کا الزام تک نہیں لگا سکا ،ایک روپے کی کرپشن ملی، نہ الزام لگ سکا، پھر بھی نیب نیازی گٹھ جوڑ کا سامنا کرر ہے ہیں اربوں روپے قوم کے بچانے والے نیب کی چیرہ دستیوں کا شکار ہیں، چور حکومت میں دندنا رہے ہیں , جنہوں نے کھربوں کے شفاف منصوبے لگائے۔انہوں نے کہا کہ , نیب نیازی انتقام کا نشانہ ہیں، بی آرٹی پر آنکھیں بند ہیں شہبازشریف کینسر ; کا سامنا کرنے، قوت مدافعت کم ہونے کے باجود عدالت جاتے ہیں، عمران صاحب فارن فنڈنگ میں پیش نہیں ہوتے، شہباز شریف سیاسی انتقام کے باوجود قانون کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں، عمران صاحب 23 خفیہ بنک اکاونٹس میں پیش نہیں ہوسکتے؟۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ. عمران صاحب سارے ملک کی ; چینی چوری کر کے انکوائری کمیشن میں پیش نہیں ہو سکتے، عمران صاحب مالم جبہ اور ہیلی کاپٹر کیس میں پیش نہیں ہو سکتے پاکستان کے عوام سب جانتی اور دیکھ رہی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.