Skip to main content

ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر پر کام شروع، تصاویر بھی سامنے آگئیں ....

ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر پر کام شروع، تصاویر بھی سامنے آگئیں

سی پیک منصوبوں کے بارے میں مختلف افواہیں زیرگردش تھیں اور اب سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے بتایا ہے کہ ., ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر پر کام جاری ہے ۔
سوشل میڈیا پر تصاویر شیئرکرتے ہوئے عاصم سلیم باجوہ نے لکھا کہ " سوالات کے جواب میں ایسٹ بے ایکسپریس وے گوادر پر جاری کام میں پیش رفت، یہ جاری کام کی تازہ ترین تصاویر ہیں "۔
فخر یوسفزئی نے جواباً لکھا کہ " جناب، آپ سی پیک کی پراگریس   سے متعلق کیوں وضاحتیں دے رہے ہیں ، اگر کام جاری ہے,  تو لوگ دیکھ لیں گے ، میں سوچتا ہوں کہ سی پیک میں کچھ مشکوک ہے ، گوادر کے   لوگ پینے کا پانی کب حاصل کرسکیں گے ؟ بلوچستان کے موٹروے   اور کمیونیکیشن سسٹم، تعلیم اور ہیلتھ کیئر ؟


اس سے قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل   (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی پیشرفت سے مکمل طور پر مطمئن ہیں، کورونا کے باوجود کسی منصوبے پر کام نہیں رکا، ہمیں ہدایت کی گئی تھی کوئی منصوبہ رکنا نہیں چاہیے، مستقبل کے منصوبوں کی بہترین منصوبہ  بندی کی ہے، سی پیک ترقی یافتہ پاکستان کی ضمانت ہے، اس سے ملک میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا ہوگا، ایم ایل ون منصوبہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا، شاہراہوں کا جال بچھے گا، اورنج لائن ٹرین منصوبہ قطعا سیاسی نہیں، ٹرین جلد عوام کیلئے کھول دی جائے گی، سوشیو اکنامک منصوبوں میں سب سے زیادہ حصہ بلوچستان اور سب سے کم حصہ پنجاب کا ہے، سی پیک کے حوالے سے جو ہو سکتا ہے کریں گے، غلط وعدے نہیں کریں گے، چین وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم میں سستے گھروں کیلئے بھی 10 کروڑ ڈالر دینے کو تیار ہے۔ ان خیالات کا ;  اظہار انہوں نے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔
کمیٹی کا اجلاس سینیٹر شیری رحمن کی صدارت میں ہوا ۔ عاصم سلیم باجوہ نے کہا سی پیک ابتدائی طور پر بنیادی ڈھانچے اور توانائی پر مشتمل تھا، اب زراعت اور سیاحت کو بھی شامل کرلیا گیا ہے، توانائی کے تمام منصوبوں میں کلیدی پیشرفت ہوگئی ہے، 1120 میگاواٹ کے کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں 118   مسائل تھے جنہیں حل کیا اور اس کا معاہدہ ہوگیا ہے، سی پیک میں 10 دن میں 4 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری لائی گئی ہے، گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پراجیکٹس کے مسائل بھی حل کرلئے گئے ہیں.  جن کا جلد افتتاح ہوگا، تھر بلاک میں اپنے کوئلے سے بجلی بنانے جا رہے ہیں، ماشخیل، تربت، واشو، خاران اور کیچ میں بجلی کے مسائل حل کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا بلوچستان میں سی پیک کے منصوبے ترجیح ہیں، گوادر کے تمام منصوبوں اور خضدار رتوڈیرو شاہراہ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، گوادر ایئر پورٹ پر 230 ملین ڈالر کی امداد سے کام ہو رہا ہے، چاہتے ہیں ہوائی اڈہ بننے کیساتھ ہی گوادر بندرگاہ مکمل طور پر آپریشنل ہو، نمکین پانی کو میٹھا بنانے کیلئے پلانٹس لگائے جا رہے ہیں، آواران سے خضدار شاہراہ پر جلد کام شروع ہوگا، ایران کیساتھ سرحد پر باڑ کی تنصیب کا کام شروع ہو چکا،   100 کلو میٹر باڑ جلد مکمل کر لی جائے گی، افغانستان اور ایران کی سرحد پر باڑ لگنے سے سمگلنگ رکے گی اور سکیورٹی حالات بہتر ہوں گے۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا 1877 کلومیٹر طویل ایم ایل ون منصوبہ ایکنک سے منظور ہوچکا ہے، اس منصوبے کے   تحت ریلوے کا سگنل نظام تبدیل اور باڑ لگائی جائے گی، ریلوے کا ٹرانسپورٹ شیئر 4 فیصد سے بڑھ کر 20 فیصد ہو جائے گا، والٹن اکیڈمی اور ہری پور یونیورسٹی میں   ریلوے کا خصوصی مطالعاتی مرکز قائم ہو رہا ہے، ریلوے انجینئرز کو روس، جرمنی اور برطانیہ سے مل کر تربیت دی جائے گی، اب پاکستان میں ہی بچے ریلوے کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ادارے میں کام کریں گے، مانسہرہ تھاکوٹ   موٹر وے کو جلد کھول دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا رشکئی اکنامک زون میں   بجلی اور گیس کیلئے فنڈز جاری ہوچکے، ترقیاتی معاہدہ جلد ہوگا، فیصل آباد میں علامہ اقبال اقتصادی زون میں بجلی کی پیداوار کا معاہدہ ہو چکا ہے، دھابیجی انڈسٹریل زون پر بھی کام تیزی سے جاری ہے، بلوچستان میں بوستان کے مقام پر ایک ہزار ایکڑ رقبے پر صنعتی زون بنے گا، گلگت بلتستان میں اقتصادی زون بنے گا، حویلیاں کے مقام پر بڑی ڈرائی پورٹ قائم کی جائے گی ,   جہاں چین سے آنیوالا سامان پہنچے گا۔
عاصم سلیم باجوہ نے کہا آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی حکومتوں کیساتھ سیاحت کے فروغ کیلئے بات چیت جاری ہے، چمن اور زیارت کے  علاقوں میں چلغوزہ پراسیسنگ پلانٹ لگایا جا رہا ہے، کھجور کے ; پراسیسنگ پلانٹس کی تنصیب کیلئے چین کیساتھ بات چیت جاری ہے۔
کمیٹی کی چیئرپرسن شیری رحمن اور دیگر سینیٹرز نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ جان کر مطمئن ہیں کہ سی پیک درست سمت میں بڑھ رہا ہے، سی پیک پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہے۔
سینیٹرسراج الحق نے کہا کوئی تو ہے , جسے پورے پاکستان کے جغرافیہ، مسائل، وسائل اور تعمیر و ترقی کے منصوبوں کا پتہ ہے،   چیئرمین سی پیک اتھارٹی پوری طرح باخبر ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف اور احسن اقبال نے ہم سے وعدہ کیا تھا مالاکنڈ، دیر اور چترال کو بھی سی پیک میں شامل کیا جائے گا۔
چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا سی پیک کے;  حوالے سے جو ہو سکتا ہے کریں گے، غلط وعدے نہیں کریں گے، گلگت سے چترال تذویراتی سڑک بننا ناگزیر ہے لیکن یہ کب بنے گی، ابھی نہیں کہہ سکتے، چترال سے چکدرہ شاہراہ ترقیاتی منصوبوں میں شامل ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

کیا وزیر اعظم کی تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی؟ ...........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن)   مسلم لیگ ن کے   رکن قومی اسمبلی عباداللہ خان نے دعویٰ کیا تھا کہ ,  وزیر اعظم کی  تنخواہ 2 سے بڑھا کر 8 لاکھ کردی   گئی ہے تاہم ان کے اس دعویٰ کی تردید سامنے آگئی ہے۔ عباداللہ خان نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا , وزیر اعظم کہتے ہیں , کہ 2 لاکھ تنخواہ میں ان کا گزارا نہیں ہوتا اس لیے ان کی تنخواہ بڑھا کر 8 لاکھ کردی گئی، یہ بتائیں بجٹ میں غریب کیلئے کیا رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں گرین لائن، اورنج لائن ، میٹرو لائن جیسے منصوبے تھے لیکن موجودہ حکومت میں چینی   لائن، آٹا لائن اور پٹرول لائن کے منصوبے آئے ہیں۔ عباداللہ خان کی جانب سے وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھنے کی بات کی گئی تو حکومت نے اس کی تردید کردی  ۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا ڈاکٹر ارسلان خالد نے کہا کہ " ن لیگی رکن جسے اس کے اپنے گھر میں کوئی کھانے کو نہیں پوچھتا، اس  نے وزیراعظم کی تنخواہ پر جھوٹ  بولا اور جیو ...

اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا........

اسلام آباد   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ا  سلام آباد ہائیکورٹ  کی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کے سیکرٹری کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے بھی اپنا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا  ۔   ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز کی آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی ہے , اور انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس  نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز کے سیکرٹریز اور چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریڈر کورونا میں مبتلا ہیں  ۔       اسسٹنٹ رجسٹرار سول برانچ حاجی شاہد بھی   کورونا کا شکارہیں,  اور  عدالت عالیہ کے افسران سمیت 15 ملازمین کورونا وائرس ;میں مبتلا ہیں۔

امریکہ کی سب سے بڑی ریاست میں 7 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ، کتنا نقصان ہوا؟ ......

 امریکہ کی رقبے کے اعتبار سے سب سے بڑی ریاست الاسکا میں 7 اعشاریہ   8 شدت کے زلزلے نے سب کچھ ہلا کر رکھ دیا، حکام کی جانب سے پہلے سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی لیکن کچھ گھنٹوں  بعد ہی واپس لے لی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے  مطابق زلزلے کا مرکز پیرویل کے جنوب مشرق سے 105 کلومیٹر دور ساحلی علاقہ تھا، زلزلے  کی گہرائی 28 کلومیٹر تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے کے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز بھی پوسٹ   کی ہیں , جن میں انہیں ایک   ہائی سکول کی طرف بھاگتے ہوئے,  دیکھا جاسکتا ہے، اس ہائی سکول میں زلزلے اور دیگر قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے شیلٹر بنایا گیا ہے۔ 7 اعشاریہ 8 شدت کا شدید زلزلہ آنے کے;  بعد الاسکا میں سونامی وارننگ جاری کی گئی اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا,   لیکن کچھ گھنٹوں بعد ہی یہ وارننگ واپس لے لی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شدید زلزلے کے باعث عمارتیں ہل کر رہ گئیں  ., اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ,  لیکن زلزلے کے باعث نہ تو کسی عمارت کو نقصان پہنچا اور نہ ہی...