نوجوان لڑکیاں سیلفی لینے کیلئے تیز ندی میں اتر گئیں، اس کے بعد کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کو بھی بیوقوفی پر افسوس ہوگا .......
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں اس وقت 2 لڑکیوں کی جان پر بن آئی جب وہ پرفیکٹ سیلفی کے چکر میں ندی میں اتر گئیں , اور پانی کے تیز بہاؤ میں پھنس گئیں۔
ضلع چھنڈوارہ میں کالج کی 8 لڑکیوں کا گروپ پکنک منانے آفنتی ندی آیا تھا، 2 لڑکیاں پرفیکٹ سیلفی کے چکر میں ندی میں اتر گئیں , لیکن پانی کے تیز بہاؤ میں پھنس گئیں۔ باہر کھڑی سہیلیاں بھی مدد نہ کرپائیں, تو مقامی انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دی گئی۔
انتظامیہ نے مقامی لوگوں کی مدد سے بروقت ریسکیو;; آپریشن کیا اور دونوں لڑکیوں کو پانی کی تیز لہروں کے نرغے سے باہر نکال لیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے , کہ کس طرح 2 نوجوان لڑکیاں ندی میں ڈری سہمی ہوئی ایک دوسری; کو پکڑ کر ندی کی تیز لہروں میں کھڑی ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.