معروف ترین اداکاراﺅں کی تصاویر میں اپنا اضافہ کرنے والا پاکستانی پولیس والا ، اس کی تصاویر دیکھ کر ہنسی نہ رُکے ,,,,,,,,..........
اداکاروں اور اداکاراﺅں کے ساتھ تصاویر بنوانے کا شوق بہت سوں کو ہوتا ہے جو اس پاکستانی پولیس اہلکار کو بھی ہے , مگر بالی ووڈ اداکاراﺅں کے ساتھ، مگر کیا کیجیے کہ وہ ممبئی تو جانے سے رہا، لہٰذا اس نے فوٹوشاپ میں کچھ مہارت حاصل کرکے گھر بیٹھے بالی ووڈ اداکاراﺅں کے; ساتھ تصاویر بنا کر اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر پوسٹ کرنی شروع کر رکھی ہیں , جو لوگوں کے لیے تفریح طبع کا سامان بن رہی ہے۔
ویب سائٹ مینگو باز کے مطابق اس پولیس اہلکار کا نام نوید اللہ ہے , جو فوٹو شاپ کے ذریعے عالیہ بھٹ، سنی لیون، ایشوریا رائے، ; سلمان خان اور دیگر بالی ووڈ اداکاروں، بالخصوص اداکاراﺅں کے ساتھ اپنی تصاویر لگاکر اپنے ٹوئٹر اور فیس بک اکاﺅنٹس پر پوسٹ کر چکا ہے۔ اس پر مستزاد یہ کہ ; ٹوئٹر پر اس نے زیادہ تر تصاویر پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ٹویٹس پر ’ریپلائی‘ میں پوسٹ کی ہیں۔ شایدماہرہ خان بھی ان کی پسندیدہ اداکارہ ہیں, مگر تاحال انہوں نے ماہرہ کے ساتھ کوئی تصویر نہیں بنائی ۔ اس کے علاوہ بھی اس نے کئی تصاویر عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، شلپا سیٹھی اور دیگر اداکاراﺅں کی ٹویٹس پر ریپلائی میں پوسٹ کی ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.