اپوزیشن کو میدان سیاست میں"اِن" رہنے کیلئے کیا کرنا پڑے گا؟ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے ایسی بات کہہ دی کہ حزب اختلاف غصے سے آگ بگولہ ہو جائے گی,.........
ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ , اگر اپوزیشن نے مستقبل میں سیاست کے میدان میں موجود رہنا ہے تو اسے کرپشن سے تائب ہونے کیساتھ ساتھ منفی سیاست سے بھی دوری اختیار کرنا پڑے گی، پاکستان کورونا وائرس کی وباء سے چھٹکارا پانے کے قریب پہنچ گیا ہے ،اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ وہ عید الاضحی کے موقع پراحتیاط کر کے کامیابی کی کوششوں کو مزید تقویت دیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کاسینیٹ میں ہونے والی قانون سازی کے ; مراحل میں شامل ہو ناجمہوریت کی اصل روح ہے اور یہ پورے ملک کی کامیابی ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ اپوزیشن مستقبل میں بھی ملک و قوم کے مفاد کو اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات پر مقدم رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ طے ہے کہ اب کرپشن کے ناسورکو پروان نہیں چڑھنے دیا جائے گا اور حکومت کو اس کے خاتمے کیلئے, جس حد تک بھی جانا پڑا تو اس سے دریغ نہیں کریں گے ،اگر اپوزیشن نے مستقبل میں سیاست کے میدان میں موجود رہنا ہے تو اسے کرپشن سے تائب ہونے کے; ساتھ منفی سیاست سے بھی دوری اختیار کرنا پڑے گی،عوام اب با شعور ہو چکے ہیں. وہ صرف حکومت ہی نہیں بلکہ اپوزیشن کی کارکردگی پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ عوام سے پرزور اپیل ہے کہ , عید الاضحی کے موقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ / کیلئے مرتب کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد کریں، حکومت کی کوششیں انتہائی کامیاب رہی ہیں, اور ہم سب نے مل کر کامیابی کی کوششوں کو تقویت دینی ہے تاکہ اس وائر س سے مکمل چھٹکارا ملنے کے بعد ملک میں ہر طرح کی سر گرمیاں معمول کے مطابق بحال ہو سکیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.