بھارت میں کورونا کی شدت نے پورے ہندوستان کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ،گذشتہ 24 گھنٹوں میں کتنے نئے کیسز سامنے آئے؟تشویش ناک خبر آگئی .......
ہندوستان میں کورونا وائرس نے اپنے پنجے گاڑ لئے ہیں , اور عالمی وبا کی پھیلتی ہوئی شدت سےصورتحال انتہائی تشویش ناک ہو گئی ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارت میں کورونا کے 52 ہزار سے , زائد نئے کیسز سامنے کے بعد متاثرین کی تعداد پندرہ لاکھ 83 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان میں کورونا وبا کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہو گئی ہے, اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے ; آنے سے متاثرین کی تعداد 15.83 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 52123 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد پندرہ لاکھ تراسی ہزار سات سو باون ہو گئی ہے۔ بھارت میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں775 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں. جس کے بعد بھارت میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 34 ہزار نو سو اڑسٹھ ہو گئی ہے ۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارت میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 32ہزارپانچ سو تریپن ہے , جس کے بعد موذی مرض سے نجات حاصل کرنے والے مریضوں کی مجموعی تعداد دس لاکھ بیس ہزار پانچ سو اٹھائیس بتائی جا رہی ہے۔ بھارت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد باون لاکھ آٹھ ہزار دو سو بیالیس ہو گئی ہے ۔
بھارت کی مشہور ریاست مہاراشٹر کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے , جبکہ کرناٹک،دہلی، ہماچل پردیش ، دادر و نگر حویلی اور دمن و دیو، میگھالیہ اور میزورم سمیت دیگر ریاستوں میں کورونا مریضوں; کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.