بہت سی عیدیں اور محرم آئیں گے اور چلے جائینگے لیکن۔۔۔ہمایوں اختر خان نے بلاول بھٹو کو مشورہ دیتے ہوئےاپوزیشن کے زخموں پر نمک چھڑک دیا ........
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر , خان نے کہا ہے کہ , اپوزیشن کی گزشتہ دو سالوں کی کارکردگی دیکھ کر واضح کہا جا سکتا ہے کہ بہت سی عیدیں اور محرم آئیں گے, اور چلی جائیں گے لیکن ان کی آل پارٹیز کانفرنس نہیں ہو گی،مسلم لیگ (ن) کے ایک لیڈر باہر بیٹھے ہیں اور جو پاکستان میں ہیں وہ گھر سے باہر نکلنے کیلئے تیارنہیں کیا ; ایسےتحریکیں چلتی ہیں،بلاول زرداری کو مشورہ ہےکہ وہ شہبازشریف کی تھپکی پر نہ جائیں , کیونکہ جب وہ پیچھے مڑ کر دیکھیں گے /انہیں کوئی نظر نہیں آئے گا۔
حلقہ این اے 131اور ساہیوال سے تعلق رکھنے والے پارٹی رہنماؤں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےہمایوں اختر خان نے کہا کہ , اپوزیشن نے ایف اے ٹی ایف قانون کی منظوری کیلئے بالغ نظری کا ثبوت دیاہے , اورپاکستانی قوم نےمل کربھارت کی پاکستان کوبلیک لسٹ میں دھکیلنے کی کوششوں کے آگے بند باندھ دیا ہے۔انہوں نےکہاکہ سیاست ممکنا ت کانام ہے, اورمجھےقوی امید ہےکہاکہ اپوزیشن دیگرمسائل کےحل کیلئے بھی مذاکرات کی میز پر واپس آئے گی،نیب قانون میں پائے جانے والے سقم بھی دور کرکے موثر قانون سامنے آئے گا۔ انہوں نےکہاکہ اپوزیشن کی اےپی سی اورکوئی تحریک اس لئےبھی کامیاب ہوتی نظرنہیں آتی کیونکہ ان کے مفادات اورسمت مختلف ہے،اپوزیشن ایک دوسرے پراعتماد کرنے کیلئےتیارنہیں, اور گزشتہ دوسالوں کو دیکھاجائے, تو یہ کہاجاسکتا ہے کہ , بہت سی عیدیں اور محرم آئیں گےاورچلےجائیں گےلیکن ان کی آل پارٹیز کانفرنس نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ , بلاول زرداری کو مشورہ ہے کہ وہ شہباز شریف کی تھپکی پر نہ جائیں کیونکہ جب وہ پیچھے مڑ کر دیکھیں گےانہیں کوئی نظرنہیں آئےگا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.