
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشت سنگین خطرے سے دوچار ہے لیکن ایمازون کے بانی جیف بیزوس ایک ہی دن میں اتنی دولت کما لی ہے کہ شاید تاریخ میں کسی شخص نے ایک دن میں اتنی دولت اکٹھی نہ کی ہو گی ۔ بلوم برگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق جیف بیزوس نے گزشتہ پیر کے روز صرف 24گھنٹوں میں 13ارب ڈالر (تقریباً 2100ارب روپے ) کی خطیر رقم کمائی۔ جیف بیزوس کی دولت میں اس اضافے سے ان کی دولت دنیا کی کئی بڑی کارپوریشنز سے زیادہ ہو گئی ہے ۔ یہ رقم انہوں نے ایمازون کے حصص کی قیمت میں 7.9فیصد اضافے سے کمائی۔
جیف بیزوس کی ایک دن میں کمائی گئی . یہ رقم اوسط امریکی شہری کی تمام عمر کی کمائی سے 4ہزار گنا زیادہ ہے ۔ بلوم برگ کے مطابق سال 2020ءکے پہلے 6ماہ میں جیف بیزوس کی دولت میں 74ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے, جس سے ان کی دولت 189.3ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے, اور وہ انفرادی طور پر تو دنیا کے امیر ترین آدمی ہیں ہی، اب وہ کئی بڑی کارپوریشنز سے بھی زیادہ امیر ہو گئے ہیں . اور اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ 2026ءتک وہ دنیا کے پہلے ’ٹریلینئر‘(Trillionaire)بن جائیں گے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.