’اس میں کوئی برائی نہیں‘ وہ ڈاکٹر جس کا جسم دیکھ کر مریضوں کو یقین نہیں آتا کہ وہ ڈاکٹر ہے...........
کسی بھی ڈاکٹر کے پہناوے کو دیکھ کر ہی لوگ سمجھ جاتے ہیں کہ , وہ ڈاکٹر ہے لیکن برطانیہ میں ایک نوعمر خاتون ڈاکٹر ایسا لباس پہن کر کام پر جاتی ہے . کہ کوئی اسے ڈاکٹر سمجھتا ہی نہیں۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ ڈاکٹر سارا جینی ہے, جس کی شکل و صورت اور لباس ’بکنی‘ ماڈلز جیسا ہوتا ہے۔ اس نے اپنے پورے جسم پر ٹیٹو بنوا رکھے ہیں , اوران کی نمائش کی غرض سے انتہائی مختصر لباس پہن کر ہسپتال پہنچ جاتی ہے۔
ڈاکٹر سارا سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے ۔ انسٹاگرا م پر اسے 1لاکھ سے زائد لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔ اس پر لوگ تنقید بھی کرتے ہیں کہ, ایک ڈاکٹر کو ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے لیکن ڈاکٹر سارا کا کہنا ہے کہ, اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ گزشتہ دنوں اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں اس نے اپنے ہم پیشہ لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”خواتین سرجنز، ڈاکٹرز، نرسز اور تمام ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، ہم لوگ کام پر بکنی پہن کر بھی جا سکتے ہیں۔ اس میں کوئی برائی نہیں ہے۔ اس سے ہماری صلاحیتوں پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم جو چاہیں پہن سکتی ہیں اور پوری مہارت کے ساتھ لوگوں کا علاج بھی کر سکتی ہیں۔“
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.