سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بارہ ڈالر کااضافہ ہوگیا ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 12ڈالرز کا اضافہ ہوگیاہے , جس کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 825 ڈالرہوگئی
پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 250 روپےاضافہ ہوگیاہے, جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 13; ہزار 500 روپےہوگئی۔
10 گرام سونےکی قیمت ایک ہزار 929 روپےاضافے کے ساتھ 10 گرام سونےکی قیمت 97 ہزار 308 روپےہوگئی۔
گزشتہ روز بھی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ ہواتھا۔ گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت 1600روپے ; کے اضافے سے1لاکھ 11ہزار250روپے ہوگئی تھی . جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1371روپے کے اضافے سے 95ہزار379روپے ہوگئی۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 943.07روپے مستحکم رہی۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.