بھارت میں چالیس سالہ جنسی درندے نے آوارہ کتے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،جانوروں کے حقوق کی سرگرم کارکن ادیتی نائر کی شکایت کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔
۔مہاراشٹرا کے علاقے واگلے سٹیٹ کے قریب ملزم نے کتے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔پولیس کے مطابق ، ملزم واگلے اسٹیٹ کی روڈ نمبر 16 میں رہتا ہے ۔ کتوں کو باقاعدگی سے کھانا کھلانے والے کچھ لڑکوں نے منگل کو جنسی درندے کو کتے کے ساتھ زیادتی کرتے ہوئے دیکھا ۔ انہوں نے فوری طور پرادیتی نائر کو گھناونے جرم سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مقامی پولیس کو اس جرم کی اطلاع دی۔ ادیتی نائر نے بتایا کہ , پولیس ابتدائی طور پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں "ہچکچاہٹ" کا مظاہرہ کر رہی تھی , جس کے بعد اس نے تھانہ پولیس کمشنر وویک پھنسالکر سے رابطہ کیا ۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بدھ کے روز ، پولیس نے آئی پی سی سیکشن 377 (غیر فطری جنسی) اور جانوروں سے بچاو کے لئے جانوروں سے بچنے کے ایکٹ 1960 کے سیکشن 11 (اے) کے تحت جرم درج کیا ۔ ملزم کو واگلے اسٹیٹ کی سری نگر پولیس نے پکڑ لیا ۔ اے سی پی پرکاش نیلیواڑ نے بتایا کہ , اس معاملے کی مخلص تفتیش کی جارہی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.