2008سے 2018 تک کس وزیر اعظم نے غیر ملکی دوروں پر سب سے زیادہ قومی دولت کا استعمال کیا ؟ایوان میں مکمل تفصیلات پیش،جان کر آپ کی بھی جان ہی نکل جائے گی ............
وزارت خارجہ نے 2008سے 2018 تک وزرائے اعظم کے غیر ملکی دورروں پر آنے والے اخراجات کی , تفصیلات ایوان میں پیش کردی،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 80کروڑ روپے کے اخراجات آئے , جبکہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے.; دوروں پر10 کروڑ71لاکھ روپے اورسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے دوروں پر 25 ; کروڑ 95لاکھ روپے کے اخراجات آئے، وزیر اعظم عمران خان نے 2018میں 6 غیر ملکی دورے کئے، ان دوروں پر 4کروڑ 56لاکھ روپے کے اخراجات آئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر سیمی ایزدی کے سوال کے تحریری جواب میں وزارت خارجہ نے 2008سے 2018 تک وزرائے اعظم کے دورروں پر آنے والے اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں۔ وزارت خارجہ نے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے غیر ملکی دوروں پر 10 کروڑ 71لاکھ روپے کے اخراجات آئے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں پر ایک ارب 80کروڑ روپے کے اخراجات آئے جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے غیر ملکی دوروں پر 25کروڑ 95لاکھ روپے اخراجات آئے، وزیر اعظم عمران خان نے 2018میں 6 غیر ملکی دورے کئے، ان دوروں پر 4کروڑ 56لاکھ کے اخراجات آئے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے ایوان کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے غیر ملکی دوروں کا خرچہ ایک سوسات ملین تھا ،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دوروں پر1.8ارب روپے لگے،25 کروڑ سے زیادہ خرچہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے غیر ملکی دوروں پر ہوا ۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ ہم سب نے اپنے خرچے کم کیئے ہیں، سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ایک گھنٹے کا وقفہ سوالات ہے، پچاس منٹ ; وزیر بات کرتا ہے، یہ حکومت میں ہیں تحقیقات کریں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.