حکومت ""کامیاب نوجوان پروگرام"" کے تحت ملک بھر میں کتنے ہزار یوٹیلیٹی سٹورز کھولنے جا رہی ہے؟نوجوانوں کے لئے اچھی خبر آگئی .......
حکومت نےقومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت ملک بھر میں 50ہزار نئے یوٹیلیٹی سٹورز کھولے جائیں گے ، منصوبہ پر کام شروع ہو چکا ہے اور اس کیلئے نوجوانوں کو قرضے فراہم کئے جائیں گے، ترکی کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے پر دوبارہ بات چیت شروع ہو گئی ہے، فروری تک برآمدات میں 3فیصد اضافہ ہو ا، تجارتی خسارہ ; میں 27فیصد کمی ہوئی، کرونا وباء کے باعث پاکستان کی برآمدات میں منفی 6فیصد کمی ہوئی جو خطہ میں کم ترین ہے، روس کے ساتھ تجارت جلد بحال ہو گی، ایران کے ساتھ بارٹر سسٹم کے تحت تجارت کیلئے کام جاری ہے، زرعی مصنوعات، مچھلی اور گوشت کی برآمدات میں فروغ کیلئے توجہ دے رہے; ہیں، چاول کی برآمدات میں اضافہ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات مراد سعیدنے کہا کہ پاکستان میں 50ہزار نئے یوٹیلیٹی سٹورز کھولے جائیں گے، اس میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت فنانسنگ کی جائے گی،اگر نوجوان اپنا یوٹیلیٹی سٹور کھولنا چاہتے ہیں تو ان کو قرضہ دیا جائے گا، امداد بھی کی جائے گی، اس پر کام شروع ہو چکا ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی نے کہا کہ سابق فاٹا ; میں بھی یوٹیلیٹی سٹور کھولے جائیں گے۔ زین قریشی نے کہا کہ تجارت میں آسانی پیدا کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ٹیکسٹائل پر سیلز ٹیکس میں کمی کی ہے،1600 ٹیرف لائز پر کسٹم ڈیوٹی ختم کی ہے، سٹیل کی صنعت پر اضافی کسٹم ڈیوٹی ختم کی ہے۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.