چنیوٹ میں رشتہ دینے سے انکار پر چچا نے بھتیجی پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، 14 سالہ سعدیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
تفصیلات کے مطابق چنیوٹ کے نواحی علاقہ چک نمبر 205 کی رہائشی 14 سالہ سعدیہ کا رشتہ اس کے چچا یعقوب نے اپنے بیٹے کے لیے مانگا تھا لیکن مقتولہ کے والد محمد یوسف نے اپنے ہی ایک اور رشتہ دار شاہین کے ساتھ دو ماہ قبل اس کی شادی کردی تھی۔ پولیس کے مطابق تین روز قبل سعدیہ اپنے میکے ملنے کے لیے آئی ہوئی تھی کہ چچا نے اسے اکیلا گھر میں پاکر مبینہ طور پر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور بعدازاں اسے نجی ہسپتال میں علاج کے لیے لے گئے, جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ والدین اور سسرالیوں نے پولیس کو بتائے بغیر اس کی تدفین کردی جس پر پولیس نے کارروائی شروع کی تو, والدین نے سلنڈر دھماکے سے جھلسنے کی وجہ سے ہلاکت بتائی ، پولیس نے والدین اور سسرالیوں کے بیانات میں تضاد ہونے پر چچا کو گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او سید حسنین ;;حیدر کے مطابق سعدیہ کیس کی پولیس خود مدعی بنے گی اور علاقہ مجسٹریٹ سے قبر کشائی کے لیے بھی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں بچیوں کے ساتھ ظلم کرنے والوں کے خلاف یہ کیس ایک نمونہ ہوگا ., جس کی تمام تر تفتیش سو فیصد میرٹ پر ہوگی اور میں خود اس کی نگرانی کروں گا۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.