دنیا کے وہ 10 شہر جہاں شہریوں کی سب سے زیادہ نگرانی کی جاتی ہے، انتہائی حیران کن فہرست سامنے آگئی ...........
دنیا کے0 10ایسے شہروں کی ایک فہرست جاری کی گئی ہیں , جہاں حکام شہریوں کی انتہائی کڑی نگرانی کر رہے ہیں , اور ان شہروں میں سب سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ یہ سن کر آپ کو حیرت ہو گی کہ, فہرست میں پہلے 10میں سے 9 اور 100میں سے زیادہ تر شہر چین کے ہیں اور باقی دنیا سے صرف ایک لندن ایسا شہر ہے , جو سکیورٹی کے حوالے ; سے ٹاپ ٹین میں شامل ہوا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق لندن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے جس میں 6لاکھ30ہزار سکیورٹی کیمرے لگائے گئے ہیں , جس کا مطلب ہے , کہ لندن میں ہر 1ہزار افراد کے لیے 67سکیورٹی کیمرے موجود ہیں۔
فہرست میں پہلے نمبر پر چین کا شہر تائی یوآن، دوسرے نمبر پر ووشی (Wuxi)، چوتھے نمبر پر شینگ شا، پانچویں نمبر; دارالحکومت بیجنگ، چھٹے پر ہینگ ژو، ساتویں پر کن منگ، آٹھویں پر چنگ ڈاﺅ، نویں پر شیامین اور دسویں پر ہربین آتے ہیں۔ ان شہروں میں فی 1ہزار آبادی کے لیے بالترتیب 119.57، 92.14، 67.47، 56.80، 52.34، 45.01، 44.48، 40.32 اور 39.14سکیورٹی کیمرے موجود ہیں۔ ان پہلے دس شہروں کے علاوہ دنیا کے ; جن شہروں میں سب سے زیادہ نگرانی کی جا رہی ہے ان میں بھارت کے شہر حیدرآباد 16ویں ، چنئی21ویں اور نئی دہلی 31ویں نمبر پر آتا ہے۔پاکستان کے شہروں میں سے کراچی اس فہرست میں 54ویں نمبر پر ہے . جہاں فی 1ہزار آبادی کے لیے 4کیمرے لگائے گئے ہیں اور لاہور 80ویں نمبر پر ہے, جہاں ایک ہزار لوگوں کے لیے صرف 0.8کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.