”جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے، بدقسمتی سے ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے“بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو کا حیران کن بیان......
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ روز ہونے والی بارش کے پانی کی نکاسی پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ., ” جب بارش آتی ہے تب پانی آتا ہے، ساری رات سڑکوں کی نگرانی کرنے پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ , آج سب صاف ہو گیا، بدقسمتی سے, ہم برساتی مینڈکوں کے مسائل حل نہیں کر سکتے جو بارش ہوتے ہی نکل آتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ; گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی سے منتخب ہونے والے; پی ٹی آئی وزرا کہاں تھے؟
Comments
Post a Comment
Please do not enter any spam link in the comment box.